وینزویلا میں انتخابات: اتنے بازو، اتنے سر Urdu Share Tweetگزشتہ شام سرمایہ داروں کا دلال میڈیا جس وقت تصویر کا دوسرا رخ پیش کرنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا، ہوگو شاویز کی الیکشن کیمپین کے اختتام پر مرکزی کاراکاس کی شاہراہیں سرخ طوفان کی زد میں تھیں۔حزب اختلاف کے امیدوار ہینرک کیپریلز کے حامی ’بولیوار ایوینیو‘ کو جزوی طور پر ہی بھر سکے لیکن اسی دوران بارش کے باوجود شاویز کے حامیوں کا جمِ غفیر نہ صرف بولیوار ایوینیو کے بقیہ حصے بلکہ 6مزید شاہراہوں کو اس طرح سے بھر چکا تھا کہ تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔عالمی میڈیا نے روائتی ڈھٹائی اور بے غیرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاکھوں افراد کی ان ریلیوں کو نہ دکھانے کا فیصلہ کیا۔ صرف شاویز کی قریبی تصاویر (Close up shots)نشر کی گئیں۔ یہ الزام تراشی بھی کی گئی کہ ریلیوں میں موجود لوگ ’زبردستی‘ یا کرائے پر لائے گئے تھے۔ہم اپنے قارئین کے لئے کچھ تصاویر پیش کر رہے ہیں جو بکاؤ میڈیا پر دیکھنے میں نہیں آئیں گی اور ونزویلا کے حالات کی درست عکاسی کرتی ہیں۔پہلی تصویر میں ان شاہراہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو بولیوارین انقلاب اور ہوگو شاویز کے حامیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئیں تھی۔پاکستان میں Youtubeپر پابندی کی وجہ سے ان شاندار اور تاریخ لمحات کی ویڈیوز نہیں دیکھی جا سکتیں۔’’مملکتِ خداداد‘‘ میں ’’سونامی، سونامی‘‘ اور ’’انقلاب، انقلاب‘‘ کھیلنے والے حکمران طبقے کے پٹھّووں، مسخروں اور جعلی انقلابیوں کے لئے بھی ان تصاویر میں ایک سبق موجود ہے۔