ایران بھر میں پھیلتے مزدوروں، کسانوں اور طلبہ کے احتجاج Urdu Share Tweetاگرچہ، دسمبر کے آخر اور جنوری میں ایران کو ہلا دینے والی تحریک بیٹھ چکی ہے اور کچھ بھی حل نہیں ہوا۔ لیکن ایک بات تو طے ہے کہ یہ تحریک دہائیوں سے پنپتے غم و غصہ اور بے چینی کا اظہار تھی۔[Source]اتوار کو تہران یونیورسٹی کے تین طالب علموں کو ان احتجاجی تحریکوں میں کردار ادا کرنے کی پاداش میں کل نو سال کی قید سنائی گئی۔ محسن حق شناس کو ایک سال، سینا رابعی کو دو جبکہ لیلا حسن زادے کو ’’حکومت مخالف مہم‘‘ کی پاداش میں چھ سال کی قید سنائی گئی۔اس فیصلے کے خلاف تہران کی مشہور امیر کبیر پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے باہر طلبہ کا احتجاج دیکھنے میں آیا۔ سینکڑوں طلبہ انقلابی ترانے گاتے ہوئے گیٹ پر اکٹھے ہوئے اور ’’سیاسی قیدیوں کو رہا کرو‘‘، ’’سیاسی طلبہ کو رہا کرو‘‘ کے نعرے بلند کرتے رہے اور ایک اعلامیہ جو کچھ خبروں کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے کیمپس میں گردش کر رہا تھا، دہراتے رہے۔This video shows students of Amirkabir University of Technology while were protesting against heavy prison sentences issued by Islamic Revolution courts for arrested students. Minutes after that #Basij militias of #Іran's Islamic regime attacked them. #IranProtests pic.twitter.com/o03bh9QwbQ— Babak Taghvaee (@BabakTaghvaee) March 11, 2018طلبہ، حکومت کے تمام دھڑوں لبرل دھڑے پر بیباکانہ تنقید کرتے رہے۔ طلبہ کا اعلامیہ حسب ذیل ہے:’’آزادی اور تعلیمی آزادی کے تمام تر دعووں اور حکومت کے یونیورسٹی کو سکیورٹی سے پاک کرنے کے تمام تر وعدوں کے باوجود، ہم دیکھتے ہیں کہ جب بھی کبھی طلبہ یا یونیورسٹی عملہ حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو انہیں شدید مداخلت اور سکیورٹی اداروں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس (تنقید) سے سخت حملوں کے ذریعے نمٹا جاتا ہے۔۔۔‘‘Today in #Tehran, students of Amirkabir University of Technology protested against heavy prison sentences issued by Islamic Revolution courts for arrested students. Then #Іran's Islamic regime used its #Basij militias (carrying yellow flags) to suppress protesters. #IranProtests pic.twitter.com/NVkCFzN4HA— Babak Taghvaee (@BabakTaghvaee) March 11, 2018احتجاجی طلبہ نے ان تمام طلبہ کو جنھیں تحریک کے دوران اٹھایا گیا رہا کرنے اور جن کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑا ان کی سزاؤں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت کی حمایتی قوتیں ہجوم پر حملہ آور ہونے کے لئے فوراً ’بسیجی‘ طلبہ(پیلے جھنڈے تھامے ہوئے) کو حرکت میں لیکر آئیں، لیکن یہ عمل بھی کچھ اثر نہ ڈال سکا بلکہ ان کے پاس سے گزرتے ہوئے طلبہ نے ان پر لعن طعن کی ( جیسا کے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔) اور انھیں ’’بے غیرت‘‘ جیسے القابات سے نوازا۔#Basij militia who always being helped by #IRGC during their education in top #Іran's universities have primary mission of suppressing student protests, an example is suppression of today protest of Amirkabir university students in #Tehran. pic.twitter.com/UNJu5CFwFI— Babak Taghvaee (@BabakTaghvaee) March 11, 2018تہران یونیورسٹی آف سوشل سائنسز میں بھی طلبہ نے امیر کبیر یونیورسٹی کے طلبہ جیسے مطالبات پر مبنی پوسٹرز ادارے کی دیواروں پر آویزاں کر رکھے تھے۔آج( 13 مارچ) کو بھی تہران کی یونیورسٹیوں میں احتجاج جاری رہنے کا امکان ہے، اگرچہ اب انھیں یونیورسٹی کی چار دیواری تک محدود کر دیا گیا ہے۔ البتہ طلبہ کا یہ احتجاج ان عوامل کی ہی ایک کڑی ہے جو جنوری سے چل رہے ہیں۔مشرقی اصفہان کے کسان گذشتہ تین ہفتوں سے فصلوں اور عام استعمال کیلئے پانی کی ناکافی مقدار مختص ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ بد انتظامی اور پسماندگی کے کارن ایران پانی کے ایک سنجیدہ بحران سے گزر رہا ہے، جس کی وجہ بڑی جھیلوں اور کچھ اہم دریاؤں کا خشک ہونا ہے۔ انہی میں سے ایک دریائے زایندے ہے، جو اصفہان سے گزرتا ہے اور اصفہان کی تمام تر زراعت اسی پر انحصار کرتی ہے۔ دریا ؤں کے خشک ہونے کی وجہ سے متاثروں کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ مشرقی اصفہان کے لوگ زیادہ پانی مختص کروانے کیلئے ایک مہینہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ نیچے دی گئی ویڈیو ابتدائی مظاہروں کی ہے جس میں لوگ نعرہ لگا رہے ہیں کہ ’’ڈرو مت، ہم سب اکٹھے ہیں‘‘:you dictator and I am #Arash the fire response to #fire #براندازم #قيام_آتش #ورزنه pic.twitter.com/72Nfq896mF— Azad Azadi (@azad_heyrani) March 9, 2018ورزنہ کے چھوٹے سے قصبے سے شروع ہونے والے چھوٹے پر امن احتجاج، 9 مارچ کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے ٹکراؤ کے بعد بڑے پیمانے پر پھیل گئے۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں ایک کسان کی کی گئی انقلابی تقریر ہے، جس میں وہ ارباب اختیار کو لتاڑ رہا ہے اور دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہتا ہے کے ’’ایک گدھا تم لوگوں سے بہتر انتظام چلا سکتا ہے‘‘ اور یہ نعرہ بلند کرتا ہے کے ’’بے شرم ارباب اختیار کو مر جانا چاہیے‘‘:#SFAHAN“Death to the dishonest authorities“, chant the farmers of #Varzaneh #ورزنه pic.twitter.com/Q1aYk0AZRm— Iran Street Reports (@IranStreetRep) March 9, 2018(سکیورٹی فورسز سے) ٹکراؤ کے بعداحتجاج کناں اصفہان شہر میں داخل ہو گئے، ہجوم نعرے لگا رہا تھا کہ ’’آج ماتم کا دن ہے، کسانوں کی زندگیاں( تباہی کا شکار ہیں) بے یقینی کا شکار ہیں‘‘:طلبہ کی طرح کسانوں نے بھی سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے نعرے لگائے،’’قید کئے گئے کسانوں کو رہا کرو‘‘۔#Breaking#Iran #IsfahanMarch 12People protest for the release of arrested farmerschanting: detained farmers must be free#IranUprising is not over#Iranprotests #IranUprising #قيام_سراسرى #دیکتاتور_در_آتش pic.twitter.com/v2uBsCxwY3— mostafa.m (@MostafaMe4) March 12, 2018مظاہریں نے بازار کا رخ کیا اور بازار میں موجود لوگوں سے اپنی جدوجہد کا حصہ بننے کی اپیل کی۔یکشنبه۲۰اسفندماه۹۶ هزاران نفر از کشاورزان محروم منطقه شرق #اصفهان که در پاسخ به فراخوان قبلی در اعتراض به سیاستهای ضد انسانی رژیم آخوندی در بستن آب زایندهرود از کنار پل خواجو راهپیمایی خود را آغاز کرده بودند به سمت بازار رفتند و از بازاریان با شعار «بازاری با غیرت حمایت حمایت» pic.twitter.com/OldfKipagr— روی خط کارگران (@workersonline1) March 11, 2018یہ صرف اکیلے اصفہان کے کسانوں کی حالت نہیں ہے، پانی کا بحران اور دوسرے دائمی مسائل دیہی آبادی کی زندگی کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں۔ یہ آبادی کی وہی پرت ہے جس میں رجعتی ملا حکومت کی حمایت کی سماجی بنیادیں موجود تھیں، آج یہ پرت بھی شدت کے ساتھ نجات کے رستے کو ڈھونڈ رہی ہے۔ملک کے جنوب مغربی علاقے خوزستان میں ایک اور جدوجہد خبروں میں گردش کر رہی ہے، جس کے مطابق میلی سٹیل گروپ، جس میں سٹیل کی صنعت سے وابستہ 3500 مزدور اور سینکڑوں ریٹائرڈ محنت کش، پچھلے تین مہینوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف 18 فروری سے ہڑتال پر ہیں۔ محنت کش سالوں سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے آئے ہیں لیکن یہ ہڑتال ابھی تک کا سب سے زیادہ ریڈیکل قدم ہے۔25 فروری کو بنائی گئی اس ویڈیو میں اہواز کی گلیوں میں محنت کشوں کا مارچ دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ نعرے لگا رہے ہیں کہ ’’اگر ہمارے مسائل حل نہیں کیے جاتے تو اہواز میں ایک بڑی تحریک ابھرے گی‘‘:ہڑتال کے بعد سے اب تک روزانہ سڑکوں پر احتجاج کے بعد، کل انھوں نے ایک بڑا اکٹھ کرنے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ وہ بیان جدوجہد کا خلاصہ پیش کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ 21 دن سے محنت کش صرف پرامن ہڑتال اور احتجاج پر رہے ہیں اور سوائے تحریک کے نعرے بلند کرنے کے انھوں نے کچھ نہیں کیا ، بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ’’دو سال سے زائد عرصہ تک ہم نے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی، ہم ہر جگہ، ہر کسی کے پاس گئے لیکن بد قسمتی سے ہماری قانون کی پاسداری کی روش کا غلط استعمال کیا گیا، اور یہ سمجھا گیا کہ یہ تو بہت ہی خصی محنت کش ہیں جو دو گھنٹے تک بس نعرے ہی لگا سکتے ہیں۔۔۔‘‘فیکٹری کے عہدیداروں اور ارباب اختیار کی طرف کسی قسم کا جواب نہ آنے کے بعد بیان ان الفاظ پر ختم ہوتا ہے:’’لیکن بے سود نعرہ بازی اور اس میں وقت ضائع کرنا( کافی نہیں) اب عمل کا وقت ہے۔‘‘اس(عمل) کا کیا مطلب ہے، یہ ابھی واضح نہیں ہے لیکن یہ واضح ہے کہ یہ احساس ورکرز کی ابھرتی پرتوں اور پورے ملک کے غریبوں میں ایک مشترک چیز ہے۔ایسا ہرگز نہیں ہے کہ یہ احتجاج ایک دوسرے سے کٹے ہوئے ہیں۔ پچھلے مہینوں میں تمام صوبوں میں ان گنت احتجاج اور جھڑپیں ہو چکی ہیں، جن میں عوام کی تمام تر پرتیں شامل تھیں۔ تہران میں حکومتی اہلکاروں اور گنابدی درویش نامی مذہبی اقلیت کے درمیان فروری میں ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد گرفتار ہوئے اور کم از کم تین پولیس والے ہلاک ہوئے۔ 3 مارچ کو محمد حبیبی نامی تدریسی ٹریڈ یونینسٹ کی سادہ وردی میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے گرفتاری کے خلاف پورے ایران میں اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جنھوں نے نہایت جرأت مندی سے اپنی تصویریں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوسٹ کیں جن میں وہ حبیبی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔کل( 12 مارچ) کو سینکڑوں زمیاد آٹو ورکرز نے اپنی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رکھی، جس میں وہ غیر ادا شدہ سابقہ اجرتوں کی فی الفور ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں:شیراز میں حافظ ٹائلز اینڈ سرامکس کے محنت کش اور خرم آباد ریل روڈ ایجنسی کے محنت کش اور لڑاکا ہفت تپہ کے گنے کے محنت کش بھی اجرتوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج پر ہیں۔رشت میں، نچلے طبقے کی خواتین کا گروپ جو کے پچھلے سال بنکوں کے دیوالیہ نکل جانے کا شکار ہوا، آج احتجاج کررہا تھا اور نعرے لگا رہا تھا کہ ’’آپ کی کوئی عزت نہیں ہے، اگر مرد ہو تو اپنے لائسنس کی پاسداری کرو‘‘۔ یہ اصل میں اس بات کی طرف اشارہ ہے جس میں حکومت کے اندرونی لوگوں کو مالی ادارے بنانے کے لائسنس دیے گئے، جنھوں نے فراڈ پر مبنی اسکیمیں چلائیں۔ انھوں نے( زیادہ منافع کا لالچ دیکر) لوگوں سے ان کی جمع پونجی تک ہتھیا لی، اور ان دو سالوں میں ان(مالی اداروں) میں سے اکثر دیوالیہ ہو چکے ہیں۔ ہزاروں لوگ اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں جب کے مجرم کھلے عام دندناتے پھرتے ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کے پلے کارڈز کی عبارتیں پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کی اس طرح کے ان گنت واقعات نے عوام کے شعور پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ پلے کارڈز پر کچھ اس طرح کی تحریں ملتی ہیں:’’ایسے ملک میں جہاں علی ( کے انصاف کی) حکومت ہے وہاں چور آزاد ہیں جبکہ جو لٹ گئے ان کو ڈرایا جاتا ہے، گرفتاریاں کی جاتی ہیں اور عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹا جاتا ہے۔ یہ علی کا انصاف ہے؟‘‘